اسلام آباد پولیس بہارہ کہو سرکل سائیڈ یونٹ نے کارروائی کے دوران اندھےقتل میں ملوث ملزم عامر شاہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کےمطابق گرفتار ملزم دوران واردات مزاحمت پر بائیکیا ڈرائیور کے اندھے قتل میں ملوث ملزم ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی واک، ’یہ احتجاج روکنے کی تیاری ہے یا کسی جنگ کی؟‘
ملزم نے 12 اکتوبر 2024کو دوران واردات مزاحمت پر تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں تیز دھار آلہ کے وار کرکے بائیکیا ڈرائیور محمد امجد کو قتل کرکے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھینا کر فرار ہو گیا تھا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں برس کے دوران اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کیسی رہی؟
ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔