پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں 99 رنز سے ہراکر سیریز جیت لی
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں سلمان علی آغا پاکستان کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ صائم ایوب، عمیر بن یوسف اور عثمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ان کے علاوہ عرفان خان، جہانداد خان، طیب طاہر، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد اور سفیان مقیم کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔
زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان شامل نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بلاوائیو میں کھیلا جائےگا جو پاکستانی وقت کے مطابق کل شام 4 بجے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کو زمبابوے سے شکست: ’محمد رضوان نے ٹیم کا انجن ہی فیل کردیا‘
اس سے قبل پاکستان نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔