پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ اس وقت عمران خان کے حوالے سے کوئی خبر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں اگر عمران خان کے مطالبات مان لیے گئے تو پھر ہم سب اڈیالہ جیل میں ہوں گے، رانا ثنااللہ
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو مشورہ دیا ہے کہ ابھی بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں موجودگی کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
There is no news on Imran Khan. They have cancelled his case hearings in jail court this week. And the next court case is scheduled for 2nd and 3rd December.
So day after tomorrow is when lawyers and the family will be able to meet Imran Khan.Until that time, it is advisable…
— Aleema Khanum (@Aleema_KhanPK) November 30, 2024
انہوں نے کہاکہ اس وقت جو خبریں چل رہی ہیں وہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہی ہیں، اور جیل میں ہونے والی عدالتی سماعت بھی مؤخر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اب آئندہ سماعت 2 یا 3 دسمبر کوہوگی اور اسی روز عمران خان وکلا اور فیملی سے ملاقات کرسکیں گے، تب تک کوئی قیاس آرائی نہ کی جائے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں شفٹ کردیا گیا ہے اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کی خاطر ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہوں، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام
آج عدالتی احکامات کے باوجود وکلا سے عمران خان کی ملاقات نہیں ہوسکی، جس پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم اس کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے۔