کیا اداکارہ منال خان کی ڈراما انڈسٹری میں واپسی ہو رہی ہے؟

ہفتہ 30 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی ڈراما اندسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے مستقبل قریب میں ٹیلی ویژن ڈراموں میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاہم کہا کہ وہ اپنے اداکاری کیریئر کو ختم نہیں کریں گی لیکن فی الحال اپنے بیٹے کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں۔

زارا نور عباس کے شو ’واٹ موم سینس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے منال خان نے ٹی وی اسکرین پر اپنی ممکنہ واپسی کے بارے میں بات کی ہے اور اپنے مقبول ڈرامے ’جلن ‘ کی کامیابی کے بارے میں تفصیلات بتائی ہیں۔

منال خان نے اداکاری میں واپسی کی شدید خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اکثر خود سے پوچھتی ہوں کہ کیا میں ٹی وی پر واپس آؤں گی اور میں ہمیشہ ہاں میں جواب دیتی ہوں کیونکہ میں واقعی ایسا کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن فی الحال، میرا بیٹا میری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اداکاری کو بہت ’یاد‘ کرتی ہوں اور میں بہت جلد ہی اپنی واپسی کو یقینی بناؤں گی۔

منال خان نے اپنے مستقبل کے کرداروں کے بارے میں اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی رومانوی کہانی میں مرکزی کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں دوبارہ منفی کردار ادا نہیں کرنا چاہتی۔

معروف ڈراما سیریل ’جلن‘کے حوالے سے منال خان نے کہا کہ یہ ایک خاص پروجیکٹ تھا اور میں نے اس میں اپنی بہن کی وراثت کو آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کی‘۔

واضح رہے کہ منال خان نے اداکار احسن محسن اکرام سے شادی کی ہے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے، شادی کے بعد منال خان نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی جس کی وجہ سے ان کے مداح ان کی اسکرین پر واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

پی ٹی آئی میں اختلافات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور آمنے سامنے، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟