فالج کے حملے سے کیسے نمٹا جائے؟

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیماری خواہ کوئی بھی ہوم انسان کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب بنتی ہے، تاہم فالج کا معاملہ اس لیے شدید تر ہے کہ اس کا شکار لاچار ہو کر دوسروں کے رحم و کرم پر آجاتا ہے۔ ماہرین نے اس بیماری سے متعلق نئی احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں جس پر عمل کر کے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:باتھ روم میں فالج ہونے کی وجہ کیا ہے؟

امریکا میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ خوراک، فزیکل ایکٹیویٹی اور بیماری کے خطرے کے عوامل کی نشاندہی سے 80 فی صد تک فالج سے بچا جا سکتا ہے۔

یہ کارآمد معلومات امریکی ادارے امریکن اسٹروک ایسوسی ایشن نے جاری کی ہیں، فالج متعلق آگاہی اور معلومات فراہم کرنے کا کام کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ کر فالج کے خطرے کو محدود کیا جاسکتا ہے،اس کے لیے ضروری ہے کہ صحت بخش غذا کے استعمال کے ساتھ جسم کو متحرک رکھا جائے اور سگریٹ نوشی سے بچا جائے ہے۔

فالج ہے کیا اور اس سے کیسے بچا جائے؟

ماہرین کے مطابق فالج کا حملہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کے کسی حصے میں خون کا بہاؤ رک جائے یا دماغ میں خون کی نالی پھٹ جائے۔ان دونوں صورتوں میں دماغ میں آکسیجن نہیں پہنچتی۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔

فالج کی وجہ سے سوچنے سمجھنے، بولنے اور چلنے میں دشواری کے ساتھ ساتھ موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور موٹاپا ایسے عوامل ہیں جن پر قابو پانے سے آپ فالج کے خطرے سے بھی بچ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائٹ میں پھل، سبزیاں، اناج اور زیتون کا استعمال بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ غذائیں کولیسٹرول کو معتدل رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔

سیڑھیاں چڑھنا یا واک کرنا؛ بہترین ایکسرسائز کیا ہے؟

ماہرین کی تجاویز کے مطابق اپنی غذا سے گائے کا گوشت محدود کر کے اس کے بجائے پھلیاں، خشک میوے، انڈے اور مچھلی سے پروٹین حاصل کرنا زیادہ بہتر ہے۔

اس کے علاوہ اپنی غذا سے پروسیسڈ فوڈ یعنی مختلف مراحل سے گزر کر تیار ہونے والی اشیا کا استعمال کم کرنے کے ساتھ ساتھ چینی کے استعمال کو بھی انتہائی محدود کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی