انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین گریگ بارکلے کی مدمت ملازمت مکمل ہو گئی۔ گریگ بارکلے کے عہدے کی میعاد 30 نومبر تک تھی، گریک بارکلے کی مدت ملازمت مکمل ہونے پر بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین بن گئے۔
جے شاہ آج سے آئی سی سی چیف کی باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا چیئرمین بننا قابل فخر ہے۔ میں تمام بورڈز ممبر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کر دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
یاد رہے کہ گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان ہے۔ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اگست 2024 میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ جے شاہ بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔