عمران خان کے بلڈپریشر اور شوگر لیول سے متعلق جیل انتظامیہ کیا کہتی ہے؟

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی کی صحت متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہیں دم توڑ گئیں، بلڈپریشر نارمل اور صحت مکمل درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی صحت کا معاملہ، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا بیرسٹر گوہر کے بیان سے عدم اتفاق

سوشل میڈیا پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گردش کرنے والی افواہوں کے جواب میں اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں ہیں انکی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں۔

 جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاون کا حصہ قرار دیا گیا ہے،  بانی پی ٹی آئی 2 دسمبر تک تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل میں معائنے کی رپورٹ جاری

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے، جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں۔

جیل ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے۔ بانی پی ٹی آئی روزانہ 2 مرتبہ ورزش کرتے ہیں۔ جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ اور ان کی سیکورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا