ملک بھر میں انٹرنیٹ اسپیڈ متاثر، ’ایکس‘ کیوں بند ہوا؟ وزیر مملکت نے بتادیا

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ اسپیڈ شدید متاثر ہونے کی وجہ صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فائر وال فعال: ملک میں انٹرنیٹ اور وی پی این میں خلل

میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے پشاور تک مختلف شہروں میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں خلل کی وجہ صارفین کو پیشہ ورانہ اور روزمرہ کے رابطوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔

صارفین کے مطابق براؤزنگ اور ڈاؤن لوڈنگ میں مسائل کا سامنا ہے، انٹرنیٹ سست ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے بھی پریشان ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے حوالے سے عدم اتفاق کرتے ہوئے وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈیٹا سروس مکمل فعال ہے، ڈیٹا سروس پر تمام ایپس 100 فیصد درست کام کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیٹ بند کیا نہ سست، اسپیڈ وی پی این کے زیادہ استعمال سے متاثر ہوئی، شزہ فاطمہ کا دعویٰ

وزیر مملکت کا نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان میں انڈسٹری براڈ بینڈ استعمال کرتی ہے اسے بند نہیں کیا جاتا، موبائل ٹاور پاکستان میں ضرورت سے کم ہیں، اس کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیرمملکت شزہ فاطمہ

 

شزہ فاطمہ کے مطابق جہاں سیکیورٹی کی بات ہو وہاں وزارت داخلہ پی ٹی اے کو ہدایت دیتی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے حوالے سے کہا  وزارت داخلہ کی ہدایت کے مطابق ایکس کو بند کیا گیا ہے۔

شزہ فاطمہ کے مطابق پاکستان میں 2 فیصد سے کم لوگ استعمال کرتے ہیں، ایکس کی بندش کا مطلب اظہارِ رائے پر پابندی ہرگز نہیں۔ یوٹیوب، فیس بک سمیت تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اظہارِ رائے کی آزادی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘