معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا کنسرٹ، ’میجیکل نائٹ 2.0‘ڈھاکہ کے آرمی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔ جہاں آرڈینس کے اصرار پر عاطف اسلم نے مقررہ وقت سے 2 گھنٹے زائد پرفارمنس پیش کر کے سامعین کے دل موہ لیے۔
یہ بھی پرھیں:گلوکار عاطف اسلم کی ہسپانوی سیاح کے ساتھ وائرل ویڈیو میں کیا ہے؟
عاطف اسلم کے اسٹیج پر پہنچتے ہی بنگلہ دیشی سامعین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر عاطف اسلم نے مسلسل 3 گھنٹوں تک اپنے فن کا مظاہرہ پیش کیا۔
ڈھاکہ میں ہوئے اس کنسرٹ میں عاطف اسلم نے گانے کا آغاز مشہور نغمے ’تو چاہیے‘ سے کیا، اس کے بعد ’تیرا ہونے لگا ہوں، جینا جینا، دل دیاں گلاں، میرے پیا گھر آیا، پہلا نشہ، کیا ہوا تیرا‘ جیسا مقبول نغمات پیش کیے۔ اس موقع پر انہوں نے جب ’دمادم مست قلندر‘، گایا تو موقع پر موجود ہزاروں کا مجمع جھوم اٹھا۔
عاطف اسلم نے پرفارمنس کے دوران اپنے مداحوں سے گفتگو بھی کی، اس موقع پر ا نہوں پوسٹرز، تصاویر، اور ٹی شرٹس پر دستخط کیے۔
پرفارمنس کے دوران ہوئے وقفے میں عاطف اسلم نے گٹار بجا کر آرڈینس کو محظوظ کیا۔ جیسے جیسے رات ڈھل رہی تھی، اسٹیڈیم میں موجود آرڈینس کا جوش بھی بڑھتا جا رہا تھا، وہ نہیں چاہتے تھے کہ عاطف اسلم پرفارمنس ختم کریں۔
یہ بھی پڑھیں:جنٹلمین کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک: راحت فتح پر عاطف اسلم بازی لے گئے
ایک ایسے موقع پر جب عاطف اسلم پہلے ہی مقررہ وقت سے کہیں زیادہ پرفارم کر چکے تھے، آرڈینس کے ایک اور بھرپور اصرار انہوں نے مزید 40 منٹ تک اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
عاطف اسلم نے اس دوران ’گلابی آنکھیں، تیرے بن، تو ہی رے، اور تاجدارِ حرم‘ جیسے کامیاب نغمات پیش کے۔
اس موقع پر عاطف اسلم نے بنگلہ دیش کو اپنا ’دوسرا گھر‘ قرار دیتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں ہمیشہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا منتظر ہوں۔ میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں‘۔
عاطف اسلم کی شاندار کارکردگی کے باوجود، ایونٹ سنگین بدانتظامی کا شکار ہوا جس نے بہت سے شائقین کو ناخوش کیا۔