کندن جیولری بہاولپور کی پہچان، زیورات کس طرح تیار کیے جاتے ہیں؟

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیولر کی دکان کے پاس سے خواتین کا گزر ہو اور دل نہ للچائے، ایسا ممکن نہیں، شیشے کے کیبن میں انتہائی سلیقے سے سجائے گئے زیورات کو دیکھ کر ہر کسی کے ذہن میں خریداری کی سوچ ضرور آتی ہے۔

جیولری کو شیشے کے کیبن تک پہنچنے سے قبل کئی مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، بہاولپور کی مشہور کندن جیولری پوری دنیا میں مشہور ہے، یہ زیورات 24 قیراط سونے اور چاندی سے بنائے جاتے ہیں۔

بہاولپور کے نوابوں نے ہندوستانی جیولری کی روایت کو پسند کیا، پھر اس میں جدت لاکر اپنی ثقافت کو بھی شامل کرلیا جس کے بعد یہاں کندن جیولری کا استعمال بڑھ گیا۔ ’وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ زیورات نوابوں کی شان و شوکت کا مظہر بنے، جن کی تیاری میں اعلیٰ معیار کے سونے، قیمتی پتھروں اور جواہرات کا استعمال ہوتا تھا‘۔

آج کے جدید دور میں بھی شادیوں اور خاص تقریبات میں یہ جیولری خواتین میں پسند کی جاتی ہے، بہاولپور کا یہ بازار قدرتی دھاتوں سے مصنوعی زیورات بنانے کا گڑھ ہے۔ یہاں کے کاریگر اس فن میں مہارت رکھتے ہیں۔ مزید جانیے اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp