حارث رؤف نے ٹی20 کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اتوار 1 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سلمان علی آغا کی قیادت میں کھیلا گیا پہلا ٹی20 میچ قومی کرکٹ ٹیم نے 57 رنز سے جیت لیا، جس کے بعد شاہینوں کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست، پاکستان نے پہلا ٹی20 جیت لیا

آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد وہ ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، اب ان کی کل وکٹیں 109 ہوگئی ہیں۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اور حارث رؤف 107 وکٹیں حاصل کرکے برابر تھے، تاہم آج حارث رؤف ان سے آگے نکل گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں 99 رنز سے ہراکر سیریز جیت لی

واضح رہے کہ آج کے میچ میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے کی، محمد رضوان نے آج کے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp