بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مزید 7 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو مزید 7 مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کا کا تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی مقدمے میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی کی 5 اکتوبر کے مزید 7 مقدمات میں گرفتاری بھی ڈال دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو احتجاج پر اکسانے کا کیس، عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس کی استدعا پر دیگر 7 مقدمات میں بھی عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے میں مزید 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے بلڈپریشر اور شوگر لیول سے متعلق جیل انتظامیہ کیا کہتی ہے؟

قبل ازیں، عدالت نے تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں 21 نومبر کو عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیے گئے مقدمے میں عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 28 ستمبر کو عوام کو احتجاج پر اکسایا، جنہوں نے سرکاری املاک پر حملے کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظرعام پر آ گیا

مجھے تم پسند نہیں ہو، شاید کبھی نہیں ہو گے! ٹرمپ کا آسٹریلوی سفیر کو دو ٹوک جواب

کیا تحریک لبیک کا احتجاج اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوتا ہے؟

مودی کے دور میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں خوفناک اضافہ، مذہبی ہم آہنگی خطرے میں

 کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

کیا نواز شریف نے اپنا کردار محدود کرلیا؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟

انسانیت کے خلاف جنگ