فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے پر لڑائی، 56 افراد ہلاک

پیر 2 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک گنی میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ریفری کے متنازع فیصلے کے بعد تشدد بھڑک اٹھا جس کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی گنی کے سب سے مشہور شہر نزیریکور میں ہونے والا فٹبال ٹورنامنٹ فوجی رہنما ماماڈی ڈومبویا کے اعزاز میں منقعد کیا جا رہا تھا اور نزیریکور اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:برازیل: فٹبال میچ کے دوران جھگڑا، ایک تماشائی کو زندہ جلا دیا

گنی حکومت کے جانب سے جاری سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران ریفری کے فیصلے پر کھلاڑیوں سمیت شائقین بھڑک اٹھے، جس سے اسٹیڈیم میں افراتفری اور شدید لڑائی شروع ہو گئی، کچھ شائقین نے پتھر پھینکے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا، کئی لوگ بھگدرڑ میں بھی ہلاک ہوئے، زیادہ اموات پتھر لگنے سے ہوئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں درجنوں افراد کو اسٹیڈیم سے فرار ہونے اور اس کی اونچی دیواروں پر دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

لڑائی کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس سے زیادہ تر چھوٹے بچے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایل سیلواڈور : فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ، 12 افراد ہلاک

حزب اختلاف کے گروپ نیشنل الائنس فار چینج اینڈ ڈیموکریسی کا کہنا ہے کہ حکام نے ڈومبویا کے لیے سیاسی حمایت بڑھانے کے لیے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی ذمہ داری قبول کی ہےجو صدارتی انتخابات سے قبل کیے گئے عبوری چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔

ادھر گنی کی فوجی حکومت کی جانب سے اس الزام پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp