امریکی صدر جوبائڈن کے سبب برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو شدید خفت کا سامنا

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 گزشتہ روز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ کے ائیرپورٹ پر برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کو اس وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب امریکی صدر جوبائیڈن انہیں پہچان نہ پائے،اور آگے بڑھ گئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن گزشتہ روز آئرلینڈ کے دارالحکومت بیلفاسٹ کے ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ استقبال کے لیے آئے برطانیہ کے وزیراعظم  رشی سوناک کو پہچانا ہی نہیں صرف ہلکا سا مصافحہ کیا اور انہیں ایک طرف دھکیلتے ہوئے سامنے کھڑے ایک فوجی افسر کی طرف بڑھ گئے۔ اور رشی سوناک دیکھتے ہی رہ گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن آئرلینڈ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے مختلف اوقات میں وزیراعظم برطانیہ اور دیگر اہم لوگوں سے ملاقاتیں کرنا ہیں، وہیں ایک ایسا واقعہ پیش آجاتا ہے جس کو سوشل میڈیا پر لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دورہ آئرلینڈ کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن جب ائیر پورٹ پر اترتے ہیں تو سامنے کھڑے برطانوی وزیراعظم رشی سوناک ان سے ہاتھ ملانے کے لیے آگے بڑھتے ہیں لیکن جوبائیڈن انہیں ایک طرف دھکیل دیتے ہیں جیسے انہیں پہچانا نہ ہو اور آگے بڑھ جاتے ہیں جہاں وہ ایک سفید فام فوجی افسر سے پرتپاک اندازمیں ملتے ہیں۔

اس دوران رشی سوناک آگے بڑھتے ہیں، اور ہنستے ہوئے ایک جانب کھڑے رہتے ہیں۔ اس دوران امریکی صدر جوبائیڈن برطانیہ میں موجود خاتون امریکی سفیر سے گرم جوشی کے ساتھ ملتے ہیں اور کافی دیر تک ان سے محو گفتگو رہتے ہیں۔ ایک جانب کھڑے رشی سوناک اس ساری صورت حال کو دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

پریانکا چوپڑا ملک چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ بالی ووڈ پروڈیوسر کے انکشافات

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے