وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ سانحہ ڈی چوک کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مزید جیل میں رکھنا مشکل ہوگا، میرا دل کہتا ہے کہ عمران خان مارچ کے مہینے میں باہر آرہے ہیں۔
تحریک انصاف پر ان کا باپ بھی پابندی نہیں لگاسکتا
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی کوشش کرلے، یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ایسی جماعت پر پابندی لگائیں، جس کا اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹر ہے، پاکستان تحریک انصاف پر ان کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔
ہمارا کوئی لیڈر کمپرورمائز نہیں ہے
اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر سمیت ہمارا کوئی لیڈر کمپرومائزڈ نہیں ہے، یہ بات سچ ہے کہ 24 نومبر کو پنجاب سے لوگ نہیں نکلے مگر 25 نومبر کو پنجاب کے عوام، ایم پی ایز اور ایم این ایز اسلام آباد پہنچے، یہ کہنا غلط ہے کہ پنجاب کی عوام اسلام آبادنہیں پہنچے۔