انسان اب مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے،بھارتی کمپیوٹر سائنسدان

جمعرات 13 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کمپیوٹر سائنسدان پرتیک ڈیسائی کا کہنا ہے کہ انسان مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکتا ہے۔

بھارت کے کمپیوٹر سائنسدان پراتیک ڈیسائی نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ’تحریری مواد،
گفتگو کی آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ اپنے والدین،بڑوں اور پیاروں کی باقاعدگی سے ریکارڈنگز کرنا شروع کر دیں۔تا کہ وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہ سکیں۔

پراتیک ڈیسائی نے مزید لکھا کہ اس بات کا 100فیصد امکان ہے کہ اگر طبعی طور پر ان کا جسم موجود نہ بھی ہوتو پھر بھی وہ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے اور ایسا سال کے آخر تک ممکن ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل میٹا ورس فرم سومنیم سپیس نے بھی ’لائیو فار ایور‘کا فیچر پیش کیا تھا جو کہ مصنوعی ذہانت(آرٹی فیشل انٹیلی جنس) پر مبنی فیچر ہے۔

اس فیچر کا مقصد افراد کو میٹا ورس میں ان کے پیاروں سے بات کروانا ہے۔

میٹا ورس فرم سومنیم سپیس کے سی ای او آرٹر سائیکوو کے مطابق لوگ اپنے پیاروں کے مرنے تک ان کےبات کرنے،چلنےیا ان کی آواز کا ڈیٹا محفوظ کر سکتےہیں۔

بعد میں ان مرے ہوئے لوگوں کو اواتار کے ذریعے واپس لایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ امریکا کی ڈیپ برین کمپنی نے بھی ’ری میموری‘ کے نام سے فیچر متعارف کروایا تھا۔جس کی مدد سے لوگ اپنے پیاروں سے بات کر سکتے ہیں جو اس دنیا میں نہیں رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp