موسمیاتی تبدیلوں کے اثرات: پاکستان کی تاریخ کا گرم ترین نومبر، اوسط درجہ حرارت کیا رہا؟

منگل 3 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے کہا کہ نومبر 2024 پاکستان میں اب تک کا گرم ترین نومبر تھا، جس کا اوسط درجہ حرارت ماضی کے نومبر کے اوسط درجہ حرات سے 2.89 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو زندگیاں اور معاش کو کھونے کے خطرے کا سامنا ہے، عطااللہ تارڑ

محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر 2024 میں ملک میں اوسط درجہ حرارت 20.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو ملک کے اوسط 17.87 ڈگری سینٹی گریڈ سے کہیں زیادہ گرم ہے۔

پی ایم ڈی کے مطابق یہ گزشتہ 64 سالوں کے دوران نومبر میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت ہے (پچھلا ریکارڈ 2011 میں 19.87 ڈگری سینٹی گریڈ تھا)۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نومبر میں ملکی سطح پر دن کے وقت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو ملک کے اوسط 25.92 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں +2.13 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ سے زیادہ گرم رہا۔

مزید پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیاں تباہی پھیلانے لگیں، ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنا ناگزیر

یہ نومبر میں گزشتہ 64 سالوں کے دوران دوسرا گرم ترین اوسط درجہ حرارت ہے۔ اس سے قبل 2007 کو نومبر میں درجہ حرارت 28.09 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں نومبر میں رات کے وقت (کم از کم) درجہ حرارت 13.40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ملک بھر میں اوسط 9.33 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ تھی اور یہ گزشتہ 64 سالوں کے دوران رات کے وقت سب سے زیادہ اوسط کم سے کم درجہ حرارت ہے۔ (2011 میں نومبر میں یہ اوسط درجہ حرارت 12.22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا)۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدیلیاں کس طرح غریب کسانوں کے چولہے بجھا رہی ہیں؟

3 نومبر کو بلوچستان کے شہر تربت میں اس مہینے کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔  جبکہ سندھ میں مٹھی اسٹیشن گرم ترین مقام پایا گیا جہاں اوسط ماہانہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

28 نومبر کو گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں رات کا سرد ترین درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل یہی اسٹیشن منفی 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کے اوسط ماہانہ کم سے کم درجہ حرارت کے ساتھ سب سے ٹھنڈی جگہ تھی۔

نومبر 2024 کو ملک بھر میں 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نومبر کو بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک دن میں سب سے زیادہ 54.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ جبکہ خیبر پختونخوا میں اسٹیشن دیر 110.0 ملی میٹر بارش کے ساتھ سب سے زیادہ بارش والا مقام رہا ہے۔

مزید پڑھیں:سمندر کے درجہ حرارت میں کمی سے زمین پر بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوسکتی ہیں؟

ایل نینو-سدرن اوسلیشن (ای این ایس او) کچھ زیادہ لا نینا کی جانب منتقل ہو گیا ہے جہاں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت (ایس ایس ٹی) وسطی استوائی بحر الکاہل میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب ہے اور اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔ انڈین اوشن ڈپول (آئی او ڈی) بھی منفی رجحان کی جانب بڑھ رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp