سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ایسی بیان بازی کی اجازت نہیں دینی چاہیے کہ مسلم لیگ ن مذاکرات پر آمادہ ہے اور عمران خان نہیں مان رہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے شہباز شریف اور محسن نقوی پر ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر صاحبزادہ حامد رضا کے ایک کلپ کو ری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ حقیقت یہ ہے کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کو کچلنے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور کسی سیاسی حل میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
Such attitude is a problem, politically damaging and amounts to shift the blame on PTI, PTI must not allow such rhetoric that PMLn is willing to negotiate but it’s Imran Khan that is stubbornly refuting all such efforts, fact is Govt is using establishment to crush PTI and not… https://t.co/T2pojX7xGy
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 3, 2024
انہوں نے کہاکہ یہ بیانیہ سیاسی طور پر نقصان دہ ہے کہ حکومت بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن عمران خان نہیں مان رہے، یہ سراسر پی ٹی آئی پر الزام لگانے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن ایک سال سے عمران خان کی منتیں کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کی زندگی کو خطرات، اسٹیبلشمنٹ کسی کے ساتھ یا خلاف نہیں، فیصل واوڈا
انہوں نے کہاکہ یہ پاؤں پڑ رہے ہیں کہ عمران خان ان کے ساتھ این آر او کرلے اور ساتھ ٹیبل پر بیٹھ جائے۔