صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو چوتھا ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے جاری تہنیتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ایک بڑے ایونٹ میں کامیابی دلا کر سر فخر سے بلند کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر پوری ٹیم اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پرمبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ آئندہ بھی کھیل کے میدان میں کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔
منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ڈاٹ کام‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم پاکستان نے لکھا کہ ’ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ اورکھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندارکارکردگی پردلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
Heartiest congratulations to the management and players of the Pakistan Blind Cricket Team for their remarkable performance in the T20 World Cup.
Exceptional teamwork at display throughout the tournament!
I am confident they will continue to perform with the same zeal, reaching… https://t.co/jEKByZZj0h— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 3, 2024
وزیراعظم نے لکھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے غیرمعمولی ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور مجھے یقین ہے کہ وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے اورمستقبل میں مزید کامیابیاں اور بلندیوں کو چھوئیں گے۔
واضح رہے کہ منگل کو پاکستان کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ’بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ‘ کے فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندارکامیابی پردلی مبارکباد پیش کی ہے۔
Congratulations to the Pakistan blind cricket team for clinching the Blind Cricket T20 World Cup title with a 10-wicket win over Bangladesh in the final at Multan Cricket Stadium! 🏆👏 pic.twitter.com/Bd73pijLuU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 3, 2024
چیئرمین پی سی بی نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد کے پیغام میں پورے ٹورنامنٹ کے دوران ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک اسپریٹ کے نتجیے میں پاکستان کو ٹائٹل جیتنے میں مدد ملی۔
انہوں نے فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم کی فتح کو سراہتے ہوئے کپتان نثارعلی اور محمد صفدر کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کی جس کی وجہ سے پاکستان نے شاندارفتح حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو بھی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے ہر میچ میں بے پناہ لگن اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ ان کی محنت اور جذبے نے پاکستان کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے امید ظاہر کی کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم اسی جوش و جذبے کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور مستقبل میں مزید سنگ میل عبور کرے گی۔