معیشت بہتری کی جانب گامزن، ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ اب ہم نے معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے۔ اب ہم نے دیکھنا ہے کہ انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے کون سی چیزیں سود مند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں ٹیکسز کے حوالے سے سوچ بچار کررہے ہیں۔ جس طرح توانائی اور دیگر شعبوں میں ہم نے اقدامات کیے ہیں اسی طرح ہاؤسنگ سیکٹر کو بھی بہتر کریں گے۔

مزید پڑھیں: ملکی معیشت درست سمت پر گامزن، آئی ایم ایف سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہوئی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں معیشت کی بہتری برقرار رکھنے کے لیے ڈیجیٹائزیشن کی اشد ضرورت ہے، اب صنعتوں کو مراعات بغیر اہداف کے نہیں دیں گے۔ نجی شعبے کو استعداد بڑھانا ہوگی جب کہ معیشت کا ڈی این اے ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی کے ذریعے بدلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں تاریخی کمی ہوئی ہے جوکہ 78ماہ کی کم ترین سطح پر ہے، اور شرح سود بھی کم ہوئی ہے۔ جو کہ دسمبر 2018 کے بعد سے کم ترین شرح سود ہے۔

واضح رہے انہوں نے گزشتہ روز بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ معاشی کمزوریاں اور نقائص دور کرنے میں اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں، ہم 25ویں آئی ایم ایف پروگرام میں آگئے لیکن کئی پروگرام میں کرنے والے کام نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘آئی ایم ایف سے چاہے 10 معاہدے ہوجائیں، مگر غریب کو کچھ فرق نہیں پڑتا’

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بڑھتی آبادی کا بوجھ ہر معاشی حکمت عملی کو ناکام کر رہا ہے، اگر بچے غذائیت میں عدم تحفظ کا شکار ہیں تو معاشی ترقی مستحکم نہیں ہوسکتی، اگر بچے اسکول نہیں جارہے تو اقتصادی مستقبل تاریک ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ