کسی بھی پرامن پشتون بھائی کو حراست میں نہیں لیا گیا، اسلام آباد پولیس

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ کسی بھی پرامن پشتون کو حراست میں نہیں لیا گیا، پشتون ہمارے بھائی اور ہمیں بہت عزیر ہیں۔ غیور اور بہادر پشتون اس وطن کے محافظ اور پاکستانی قوم کا فخر ہیں۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حالیہ امن عامہ کی صورتحال کے دوران کسی بھی پرامن پشتون کو ہرگز حراست میں نہیں لیا گیا۔ کسی قومیت اور علاقہ کی بنیاد پر قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

مزید پڑھیں: 24نومبر احتجاج: قانون شکنوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، اسلام آباد پولیس

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں لکھاکہ شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مذموم مقاصد کے لیے منفی پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جو کہ قومی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔

واضح رہے 24نومبر کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے بہت سارے پشتونوں کو حراست میں لیا تھا جن میں افغانی بھی شامل تھے۔ تاہم، اسلام آباد پولیس نے شرپسندی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp