علی امین گنڈاپور کا ڈی چوک احتجاج پر مقدمے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔

علی امین گنڈاپور کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ڈی چوک احتجاج پر 26نومبر کو درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات کو ختم کیا جائے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی کنٹینر سے گرائے گئے کارکن سے ملاقات، ایسے لوگ ہی اصل ٹائیگر ہیں، وزیراعلیٰ

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ احتجاج کے لیے آئینی حق استعمال کیا ہے، جبکہ پولیس نے دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 26نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات کو معطل یا ایف آئی آر پر کارروائی روکی جائے، حتمی ریلیف کے طور پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالی جائیں۔

تاہم، ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور اسٹیٹ کو بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین اور بشریٰ بی بی جس طرح بھاگے اس کی مثال نہیں ملتی، خواجہ آصف

واضح رہے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں احتجاج کیا گیا، اس دوران پی ٹی آئی کارکنان اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان مزاحمت ہوئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سمیت دیگر رہنماؤں پر مختلف مقدمات درج ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کار ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت