عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بشریٰ بی بی اس وقت پشاور میں موجود ہیں، علی امین گنڈاپور صوبے کے وسائل استعمال نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان نے شہباز شریف اور محسن نقوی پر ایف آئی آر درج کرانے کی ہدایت کی ہے، علیمہ خان

انہوں نے کہاکہ ہم احتجاج کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات ہیں، اور عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والا ہر شخص باہر آکر اپنی ہی کہانی بیان کررہا ہوتا ہے۔

24 نومبر کے احتجاج کے موقع پر بھی عمران خان کی اہلیہ اور پارٹی قیادت کے درمیان اختلاف نظر آیا، بشریٰ بی بی قیادت کی مرضی کے خلاف ڈی چوک کی جانب بڑھیں، اور یہی وجہ تھی کہ مرکزی قیادت اس دوران غائب نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں عمران بھائی ہے، کیسے نہ بولوں، اس میں سیاست کی کیا بات ہے، علیمہ خان

اس کے علاوہ عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی یہ اظہار کرچکی ہیں کہ عمران خان کو جیل میں اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا۔ اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہہ چکی ہیں کہ عمران خان ان کے بھائی ہیں وہ کیسے ان کے حق میں بات نہ کریں، اس میں سیاست کی کوئی بات نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp