زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، پلیئنگ الیون میں 4 تبدیلیاں

بدھ 4 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی20 سیریز کے آخری میچ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

زمبابوے کے خلاف آخری ٹی20 میچ میں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کرتے ہوئے حارث رؤف، ابرار احمد، صائم ایوب اور عرفان نیازی کو آرام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سفیان مقیم پہلی مرتبہ ایک روزہ ٹیم میں شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ نے ان 4 کھلاڑیوں کی جگہ عرفات منہاس، قاسم اکرم، محمد حسنین اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کی قیادت بدستور سلمان علی آغا کریں گے، جبکہ دیگر ٹیم میں عمیر بن یوسف، طیب طاہر، عثمان خان، عباس آفریدی، جہانداد خان اور سفیان مقیم شامل ہوں گے۔

پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ کل کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں کرکٹ کیریئرکا یادگارلمحہ کونسا ہے؟ سفیان مقیم کی وی نیوزسے خصوصی گفتگو

پاکستان 3 ٹی20 میچوں کی سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے اور اسے 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

این ایچ اے کا قومی شاہراہوں کے اطراف تجارتی سرگرمیوں کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

شادی کی تقریب میں حد سے زیادہ بے تکلفی، ہانیہ عامر اور یاسر حسین کی ویڈیوز وائرل

غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت پر بول پڑے

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘