لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15 میٹر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے جہلم، سرائے عالمگیر، ننکانہ صاحب، جلالپور بھٹیاں، کالا باغ، گجرات، وزیر آباد، چنیوٹ، شاہ کوٹ، بھلوال اور گرد و نواح میں محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور مظفر آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کے بعد لوگوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور بعض مقامات پر لوگ عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ رواں برس، ملک کے مختلف علاقوں میں متعدد بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp