لفٹ میں پھنسنے والا بچہ جان کی بازی ہار گیا، گورنر سندھ نے تحقیقات کا حکم دیدیا

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک 19میں رہائشی عمارت کی لفٹ کے دروازے میں  پھنس کر بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق  بچے کی شناخت کریم کے نام سے ہوئی ہے، جس کی عمر 10 سے 12 سال کےدرمیان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اپرکوہستان میں چیئرلفٹ حادثہ، دریائے سندھ میں گرنے والے 3 مسافر لاپتا

عینی شاہد کےمطابق وہ گراونڈ فلور سے لفٹ میں سوار تھا۔اس دوران ایک بچہ اندر آگیا، دوسرے بچےکا ایک پاؤں اندر آیا تو لفٹ چل پڑی۔لفٹ روکنے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ رکی۔ اس صورتحال میں شدید زخمی بچے کو اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

گورنرسندھ کااظہار افسوس کیا ہے، اور حکم دیا ہے کہ تحقیقات کی جائے کہ بلڈر نے کس قسم کی لفٹ لگائی تھی، مینٹیننس ہوئی یانہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp