وی پی این رجسٹریشن یا نیشنل سیکیورٹی، انٹرنیٹ سروس متاثر کیوں؟

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے رواں برس ’ڈیجیٹل دہشت گردی‘ کے خاتمہ کی غرض سے سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگینڈے اور فیک نیوز کی نشان دہی کے لیے فائر وال سسٹم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فائر وال کی تنصیب سے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے، فری لانسرز اور انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا بھر میں کام کرنے والے تشویش میں مبتلا رہے کیونکہ اس دوران ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی ملک بھر میں متاثر ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی اینز کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں پھر توسیع

ملک میں بلاک کی گئی متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس کو استعمال کرنے کی غرض سے شہری وی پی این کا استعمال کررہے ہیں، تاہم اب حکومت نے وی پی این بھی بلاک کرنا شروع کر دیا ہے اور صرف رجسٹرڈ وی پی این پی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کاے آج منعقدہ اجلاس میں انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے سے فری لانسرز ہونے والے نقصان، اور وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

مزید پڑھیں: وی پی این کو حرام یا شرعی طور پر ناجائز نہیں کہا، ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن سجاد سید نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار انتہائی کم ہونے سے فری لانسرز سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے لیکن ایک گھنٹہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے اسے 9 لاکھ 10ہزار ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

سیکریٹری آئی ٹی نے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کے باعث حکومتی ہدایت پر انٹر نیٹ سروس کو سست یا بند کیا جاتا ہے، وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ اب تک 30 ہزار 974 لوگوں کو وی پی این پر رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں وی پی این بلاک کرنے کا تاثر درست نہیں، چیئرمین پی ٹی اے

’یکم جنوری سے پی ٹی اے وی پی این کی لائسنسنگ شروع کرے گی جس کے بعد انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔‘

اس موقع پر سینیٹر انوشہ رحمان نے سوال کیا کہ کیا انٹرنیٹ وی پی این کی وجہ سے سست ہو رہا ہے، جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این رجسٹریشن سے انٹرنیٹ سروس متاثر نہیں ہو رہی، انٹرنیٹ مجموعی طور پر سست ہے۔

مزید پڑھیں: کیا وی پی اینز کی بندش سے فری لانسرز کو واقعی نقصان نہیں ہوگا؟

لیگی سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ انٹرنیٹ فائر وال کی وجہ سے سست ہو، سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیئرمین پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ کیا جو انٹرنیٹ سروس کو سست کیا جا رہا ہے وہ غلط ہے، کیا یہ آپ کے اختیار میں نہیں ہے۔

جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں تو ہے لیکن اگر مجھے وزارت آئی ٹی سے خط آئے کہ نیشنل سیکیورٹی کا معاملہ ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں۔ ’پیکا ایکٹ کا پابند ہوں۔‘

مزید پڑھیں: وی پی این کی بندش، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا

جس پر سینیٹر افنان کا موقف تھا کہ پیکا ایکٹ میں کسی بھی موبائل ایپ کو بند کرنا شامل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp