صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے جو معیشت میں بہتری آرہی ہے، انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے، لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، 2018 سے 2023 تک کیا ہوا؟ مریم نواز کے 9ماہ کے منصوبوں پر نظر ڈالیں تو عوامی منصوبوں کی تاریخی مثال ہی نہیں ملتی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 9ماہ میں معاشی اعشاریے بہترین جا رہے ہیں جس پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ پچھلے ساڑھے 6سال بعد افراطِ زرکم ہوکر 4.9 پر آگیا ہے، افراطِ زر نیچے آتا ہے تو معشیت میں بہتری آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زراعت آئی ٹی یوتھ پروگرام خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبہ میں عوام مرکز ہے، اگر پیٹرول میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں۔ ہونہار اسکیم تاریخ کا اسکالرشپ 30ہزار طلبہ کا پروگرام ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی لاسٹ کال، لاسٹ فال میں تبدیل ہوچکی ہے، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی ریلیف کی مثال نہیں ملتی، اسموگ پر 9ماہ میں وزیر اعلیٰ کی قیادت میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیے۔ تاریخ میں پہلی بار اسموگ کے خاتمہ کا 10سالہ منصوبہ بنایا گیا، اس سے قبل 3ماہ کے منصوبے بنتے رہے۔
’ایک ہزار سے زائد بھٹے گرائے گئے، اس پر کیو آر کوڈ لگایا اور 219 انڈسٹری یونٹ گرائے، جسے گراتے وقت خوشی نہیں ہوتی، 1366 پلانٹ کو سیل کیا گیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ہینڈ ہولڈنگ میں لوگوں کو سمال میڈیم کو ایک ارب لوگوں کو قرض دیے۔ ٹرانسپورٹ میں 41ہزار گاڑیوں کو چالان، پنجاب میں پہلی بار 444ہزار 859سے زائد گاڑیوں کو بند کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسموگ کے کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل
پنجاب کی سینیئر وزیر کا کہنا تھا کہ زراعت میں ایک ہزار سپر سیڈر پنجاب کی تاریخ میں کسان کو دے دیے، 5ہزار سپر سیڈرز اگلی فصل سے پہلے فراہم کریں گے۔ گوجرانوالہ دیوان روڈ کو 33سٹیل ملز میں سے کالے دھویں کو سفید دھویں میں منتقل کیا۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قصور چاول کی 56ملیں، 39ملز سفید دھویں والی ڈیوائس لگا چکی ہیں، کار فٹنس سرٹیفکیشن کا منصوبہ لایا گیا جو پہلے موجود نہیں تھا۔