’ہم سا ہو تو سامنے آئے‘، 74 سالہ پرندے کے ہاں چوزے کی آمد متوقع

جمعرات 5 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں مرد اور گھوڑا کبھی بوڑھا نہیں ہوتا لیکن یہاں تو پرندے بھی میدان میں آگئے۔ دنیا کے سب سے بوڑھے جنگلی پرندے نے 74 سال کی عمر میں انڈا دے دیا۔ اس پرندے کو لیاسن البتراس کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نایاب پرندوں کے شکاری چوہے کیا تباہی مچا رہے ہیں؟

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا کی فش اینڈ وائلڈ لائف سروس (یو ایس ایف ڈبلیو ایس) نے وزڈم نامی لیاسن البتراس کو بحر الکاہل کی نیشنل وائلڈ لائف پناہ گاہ میں اپنے نئے جیون ساتھی کے ساتھ انڈے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے فلمایا ہے۔

لیاسن البتراس عام طور پر 12 سے 40 برس تک زندہ رہتے ہیں اور 5 برس کے ہونے سے پہلے افزائش نسل نہیں کرتے۔ محققین نے سنہ 1956 میں مذکورہ مادہ البتراس کو تلاش کرکے اس پر ٹیگ لگا دیا تھا۔ اس وقت اس نے ایک انڈا دیا ہوا تھا۔

اس سے قبل وزڈم کا چوزا فروری 2021 میں ہوا تھا اور اس وقت تقریباً 70 برس کی اس مادہ نے ماہرین کو حیران کردیا تھا۔  اس چوزے کے باپ کا نام اکیکامائی تھا جو اس وقت وزڈم کے ساتھ سنہ 2012 سے رہ رہا تھا تاہم اب وزڈم کا ساتھی مختلف ہے۔ خیال ہے کہ وزڈم نے اپنی زندگی میں 30 سے ​​زیادہ چوزے پیدا کیے ہیں۔

یو ایس ایف ڈبلیو ایس نے ایکس پر شیئر کیا ہے کہ وزڈم اس سال ایک نئے پارٹنر کے ساتھ تھی جبکہ اس کا پچھلا پارٹنر اکاکامائی کئی سالوں سے نہیں دیکھا گیا۔ یہ پرندہ عموماً ساری زندگی ایک ہی ساتھی کے ساتھ گزار دیتا ہے لیکن غالباً عمر رسیدہ ہونے کے سبب وزڈم کا معاملہ تھوڑا مختلف ہے۔ اس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے اب تک 3 ساتھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے: مرغیاں محلے کا سکون تباہ کرتی ہیں، خاتون نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹادیا

پناہ گاہ کے نگران اور جنگلی حیات کے ماہر جان پلسنر کا کہنا ہے کہ وزڈم ان 2 سے 3 ملین لیسن البتراس میں سے ایک ہے جس نے افزائش نسل کے لیے مڈ وے کا سفر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین حیاتیات وزڈم جتنی عمر رکھنے والے کسی دوسرے پرندے کے بارے میں نہیں جانتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزڈم کے پاس اب بھی توانائی موجود ہے کہ آئندہ اس کا مزید ایک اور چوزا بھی ہو جبکہ اس کے انڈوں سے چوزا نکلنے کے امکانات 70 تا 80 فیصد ہیں۔

اس پرندے کے نر اور مادہ اپنے بچوں کو سینے اور چوزے نکل آنے پر انہیں کھلانے پلانے کی ڈیوٹی آپس میں بانٹ لیتے ہیں۔

دنیا میں لیاسن البتراس کی سب سے بڑی کالونی اسی نیشنل وائلڈ لائف پناہ گاہ میں پائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘