برطانیہ میں بچوں کا سب سے مقبول نام ’محمد‘

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں 4,600 سے زائد والدین نے اپنے بچوں کے نام رکھتے ہوئے محمد کے انتخاب کو فوقیت دی، دفتر برائے قومی شماریات کے مطابق، محمد نام مقبولیت میں سابق پسندیدہ نام نوح پر بازی لے گیا ہے۔

نامِ محمد 2016 سے بچوں کے لیے سرفہرست 10 ناموں میں شامل رہا ہے، لیکن اب اس نے پچھلے پسندیدہ نام نوح کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، گزشتہ برس یعنی 2023  میں انگلینڈ اور ویلز میں رکھے گئے ناموں میں محمد سب سے مقبول نام رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا غیر ملکیوں کے لیے 45 ہزار ویزوں کا اعلان، کون اہل ہوگا؟

تاہم، علاقائی تغیرات کی ایک سطح ہے جس میں محمد انگلینڈ کے تین خطوں کے لیے ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے،

نامِ محمد مختلف ہجوں کے ساتھ بھی انگلینڈ اور ویلز کے لیے ٹاپ 100 کی فہرست میں شامل ہوا ہے، دفتر برائے قومی شماریات ہر ہجے کو ایک الگ نام کے طور پر سمجھتا ہے، جس میں محمد نام کی مختلف تغیرات پچھلے سالوں میں مقبول ثابت ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:اب برطانیہ پاکستان سے 4 کے بجائے 5 گھنٹے پیچھے ہوگیا، مگر کیسے؟

دوسری جانب اولیویا بچیوں کے لیے سب سے زیادہ مقبول انتخاب ہے، اس کے بعد امیلیا اور اسلا ہیں، بچیوں کے ناموں میں یہ سب سے بالائی 3 ناموں کی فوقیت میں 2022 کے بعد سے کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مرکب ناموں نے پچھلے سال لڑکیوں کے لیے مقبولیت میں لمبی جست بھری ہے، جو کہ 19,140 سے زائد ناموں پر کھڑے ہیں، جو کہ پچھلے سال تقریباً 12,330 تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! برطانیہ کا ای ویزا سسٹم متعارف کروانے کا اعلان

لڑکیوں کے لیے سرفہرست 100 کی فہرست میں نئے اندراجات میں لیلا، رایا اور ہیزل شامل ہیں، جب کہ جیکس، اینزو اور بودھی نے لڑکوں کے لیے ٹاپ 100 میں جگہ بنائی ہے۔

گلوکار بلی ایلش اور لانا ڈیل رے، کارداشیئن-جینر خاندان کے بچے ریئن اینڈ سینٹ، اور فلمی ستارے مارگوٹ روبی اور کیلیئن مرفی کا حوالہ دیتے ہوئے دفتر برائے قومی شماریات کا کہنا ہے کہ پاپ کلچر بچوں کے نام کے انتخاب پر اثرانداز ہوتا رہتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp