محمد صادق خان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق سفیر محمد صادق خان کو نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے تصدیق کی ہے کہ سابق سفیر محمد صادق خان کو دوبارہ افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمجھ نہیں آتا کہ امن و امان کے معاملے پر پاکستان کو کیسے راضی کریں، افغان ناظم الامور

محمد صادق خان 3 سال قبل اسی عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، وہ 2023 میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔

قبل ازیں، سابق سفیر محمد صادق خان 2008 سے 2014 تک افغانستان میں بطور سفیر ذمہ داریاں بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک افغان مذاکرات ناکام کیوں ہورہے ہیں؟

واضح رہے سابق سفارتکار آصف درانی کو 10 ستمبر 2023 میں نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا، جس کے بعد سے افغانستان کے لیے خصوصی ایلچی مقرر نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp