ہونہار اسکالرشپ کے لیے کونسی دستاویزات درکار ہیں؟

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہونہار اسکالرشپ اسکیم کا آغاز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد وہ محنتی طلبا جو اچھے گریڈز لیتے ہیں لیکن انہیں اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کے لیے تعلیمی اخراجات جیسے چلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔ مگر اس اسکالر شپ کے تحت ان تمام طلبا کی قابلیت کو فروغ ملے گا۔

طلبا اس اسکالر شپ کے لیے کیسے اپلائی کرسکتے ہیں اور کونسے طلبا اس کے اہل ہوں گے؟

کونسی یونیورسٹیاں، کالجز اور میڈیکل کالجز اس اسکیم میں شامل ہیں؟ آئیے جانتے ہیں:

اس اسکیم کے لیے اپلائی کرنے والے طلبا جن جامعات میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ ان میں بھکر یونیورسٹی، لیہ یونیورسٹی، بہاولپور ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز یونیورسٹی، بہاولپور صادق کالج ویمن یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، میانوالی یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی منڈی بہاوالدین، چکوال یونیورسٹی، میر چاکر خان یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، غازی یونیورسٹی، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، محمد نواز شریف یونیورسٹی۔

نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی ملتان، ایمرسن یونیورسٹی ملتان، ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد، فیصل آباد یونیورسٹی، یونیورسٹی آف گجرات، کوہسار یونیورسٹی مری، بابا گرونانک یونیورسٹی، نارووال یونیورسٹی، اوکاڑہ یونیورسٹی، کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد۔

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد، فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد، خواجہ فرید یونورسٹی رحیم یار خان، جھنگ یونیورسٹی، کمالیہ یونیورسٹی، ساہیوال یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا، غلام اسحاق خان انسٹیٹوٹ سوابی، ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف سیالکوٹ، گرینڈ ایشئن یونیورسٹی سیالکوٹ، فاطمہ جناح یونیورسٹی راولپنڈی، ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، میڈیکل یونیورسٹی راولپنڈی، ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور لاہور کی 20 سے زائد یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

ہونہار اسکالرشپ کے تحت پنجاب کے قریباً 131 گریجویٹ کالجز کے طلباء کو اسکالرشپس دیے جائیں گے۔

میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور، ڈی جی خان میڈیکل کالج، ڈی مونٹمورینسی کالج لاہور، گجرانوالہ میڈیکل کالج، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج، نواز شریف میڈیکل کالج گجرات یونیورسٹی، نشتر میڈیکل کالج ملتان، پنجاب مڈیکل کالج فیصل آباد، قائداعظم میڈیکل کالج بہاولپور، راولپنڈی میڈیکل کالج، ساہیوال میڈیکل کالج،سرگودھا میڈیکل کالج، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور، شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان شامل ہیں۔

کون سے کورسز کے اسکالرشپس آفر کیے گئے ہیں؟

آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، کلائمیٹ چینج، انوائرمنٹل سائنسز، انفارمیشن نیٹ ورک، موبائل سسٹم ایپلیکیشن، آرکیٹیکچر، سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا سائنسز، انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ، پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس، سٹریٹجیک بزنس منیجمنٹ، بائیو کیمیکل انجینئرنگ، بائیو ٹیکنالوجی، مالیکیولر جنیٹکس، اسپیس سائنسز، بزنس انیلیٹکس، ہاسپیٹیلیٹی انیلیٹکس، ٹورزم مینیجمنٹ، ایگری بزنس، آرکیلیوجی، فلم اینڈ پرفارمنگ آرٹس۔

لاء، ہیومن ریسورسز، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ پراگرامز، بزنس ایڈمنسٹریشن، کیمسٹری، زولوجی، باٹنی، فزکس، میتھیمیٹکس، سٹیٹسٹکس، انگلش، اردو، پنجابی، اسلامک اسٹڈیز، ایجوکیشن، ایگریکلچر، ماس کمیونیکیشن، فارمیسی، ویٹرنری سائنسز، کول ٹیکنالوجی، سول ٹیکنالوجی، الیکٹریکل ٹیکنالوجی، مکینیکل ٹیکنالوجی۔

پولیمر ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی، کیمیکل ٹیکنالوجی، اکنامکس، بینکنگ اینڈ فنانس، پولیٹیکل سائنس، ہسٹری، سوشل ورکنگ، سوشولوجی، فیلوسفی، جیولوجی، جی آئی ایس، فائن آرٹس، عربی، پبلک ایڈمنسٹریشن، ایچ آر ایم، سائیکالوجی، واٹر ٹیکنالوجی، سولر مینیوفیکچرنگ، اور وائلڈ لائف شامل ہیں۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے اہلیت کا معیار کیا ہے؟

پنجاب کا ڈومیسائل، اسکالرشپ کی آخری تاریخ تک اپلائی کرنے والے کی عمر 22 برس سے زیادہ نہ ہو، فیملی آمدن 3 لاکھ سے زیادہ نہ ہو، ایپلیکیشن آفر کیے گیے پروگرامز اور یونیورسٹی کے لیے ہی فل کی جائے، پبلک سیکٹر اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ میں 80 فیصد نمبرز ہونے چاہیے۔

فیڈرل اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں سائنس کے مضامین میں داخلے کے لیے 70 فیصد، جبکہ آرٹس اور سوشل سائنسز میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ میں 65 فیصد نمبرز کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایچ ای ڈی کالجز میں سائنس کے مضامین میں داخلے کے لیے 65 فیصد جبکہ آرٹس اور سوشل سائنسز میں داخلے کے لیے 60 فیصد نمبرز لازمی ہیں۔

اسکالرشپ کتنے فیصد ہوگا؟

ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت میرٹ پر پورا اترنے والے طلبا کی فیس 100 فیصد پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے ادا کی جائے گی۔
اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
https://honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk/
ہونہار اسکالرشپ کی ویب سائٹ پر جا کر سب سے پہلے اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کا شناختی کارڈ نمبر، نیشنیلٹی، انسٹیٹوٹ اور ای میل درکار ہوگی۔ جس کے بعد آپ کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔

اکاؤنٹ کو لاگ ان کرکے اپلیکیشن فارم پر اپنی ذاتی معلومات، ایجوکیشن، امپلائیمنٹ اسٹیٹس، کنبے کے افراد، ماہانہ انکم، والدین کی ڈیٹیل، ماہانہ اخرجات، ٹرانسپورٹ، اور تمام متعلقہ ڈاکومنٹس درج کرنے ہوں گے۔ ان تمام مراحل کے بعد ای میل موصول ہوگی۔ جس میں یہ لکھا ہوگا کہ آپ کی درخواست کامیابی سے جمع ہو چکی ہے۔

کونسی دستاویزات درکار ہیں؟

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے لیے طلبا کو درج ذیل کاغذات کو تیار کرنا ضروری ہے۔ جس میں ڈومیسائل، سرٹیفیکیٹ، حالیہ پاسپورٹ سائز کی تصویر شامل ہے۔ اس کے علاوہ انہیں گھریلو آمدنی کا ثبوت اور اپنے والدین کے شناختی کارڈ درج کرنے کی بھی ضرورت ہوگی۔ طلبا کو اپنے حالیہ امتحان کا نتیجہ اور رہائش کا ثبوت بھی درخواست میں درج کرنا بھی ضروری ہوگا۔

شرائط وضوابط کیا ہیں؟

اس اسکیم کے تح پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن صرف گریجوایشن کے طلبا کے 4 سے 5 سال کی مدت کے لیے مالی زمہ داری قبول کرےگا۔ یہ اسکالرشپ طلبا کے تعلیمی اخراجات کا 100 فیصد پورا کرے گی، بشمول ٹیوشن فیس اور داخلہ چارجز (بورڈنگ، رہائش، اور قابل واپسی سیکیورٹی کو چھوڑ کر) اور ادائی براہ راست یونیورسٹی کو کی جائے گی۔

ہونہار اسکالرشپ کے لیے آپ کو کم از کم 2.50 GPA فی سمسٹر اور مجموعی طور پر 3.00 ، یا سالانہ سسٹم میں کم از کم 60 فیصد نمبرز کا ہونا لازمی ہے۔ اور اتنے نمبرز حاصل کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں اس سمسٹر کے لیے آپ کی اسکالرشپ کو معطل یا واپس لیا جا سکتا ہے۔ اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے مزکورہ پروگرام کے لیے مقرر کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق اپنی پڑھائی مکمل کرنا ہوگی۔

آپ مطالعہ کے مخصوص کورس کو تبدیل نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی دوسرے کورس یا پروگرام/یونیورسٹی کے لیے رجسٹر ہوں گے۔ ایسی تبدیلی کی صورت میں، آپ کی اسکالرشپ کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔ مزید برآں، اگر آپ اپنے پروگرام کو منجمد کرتے ہیں یا سمسٹر کا وقفہ لیتے ہیں، تو وقفے یا منجمد سے متعلق وقت کی مدت، نیز کوئی بھی جرمانہ، طالب علم کو برداشت کرنا پڑے گا۔

اس اسکالرشپ کو ٹیوشن فیس کا احاطہ کرنے والی کسی سرکاری یا نجی اسکالرشپ کے ساتھ نہیں ملایا جا سکتا۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 8 سال میں 130 ارب روپے کے وظائف فراہم کیے جائیں گے۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4 برس میں ایک لاکھ 20 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔ یعنی سالانہ 30 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp