نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروزایں اڑان بھرنے کو تیار

جمعہ 6 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائزیشن سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، قائم مقام ڈی جی پی اے اے ذیشان سعید نے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس صادق الرحمان کے ہمراہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکنیکی قبولیت کی دستاویزات کا تبادلہ

اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر فیض اللہ خٹک نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آپریشنلائیزیشن تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس ماہ کے آخر تک آپریشنل ہوجائے گا۔

پی اے اے کے مطابق، پروجیکٹ ٹیم نے ائیرپورٹ اسٹیک ہولڈرز کو بھی کاروباری مواقعوں اور اقتصادی زونز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ قائم مقام ڈائریکٹر جنرل نے گوادر ایئرپورٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیو گوادر ایئر پورٹ میں نیا کیا ہے؟

ترجمان پی اے اے کے مطابق، جدید سہولیات سے آراستہ نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر چینی گرانٹ سمیت 246 ملین ڈالر لاگت آئی ہے، اس سیئرپورٹ کا رن وے بڑا اور اس کی جدید ٹرمینل بلڈنگ ہوگی، یہ ہر قسم کے بڑے جہازوں کے لیے موزوں ہوگا، ایئرپورٹ سے تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش میں جبری گمشدگی اور ویٹ لینڈ تحفظ سے متعلق نئی ترامیم منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی ڈگری کیس میں اہم فیصلہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم

50 سالہ روایت کا اختتام، آسکرز کی تقریب کی براہ راست نشریات یوٹیوب کے سپرد

وی نیوز کی رپورٹ پر ایکشن، خضدار کے جھونپڑی اسکول کے مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری

شبِ عُرسِ رومیؒ: فکر، عشق اور ثقافتی شعور کی ایک روشن شام

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی