آزادکشمیر: متنازع صدارتی آرڈیننس پر مذاکرات ناکام، ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ شروع

ہفتہ 7 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، حکومت اور ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد عوام نے ریاستی دارالحکومت کی طرف مارچ شروع کردیا ہے۔

عوام کو احتجاج سے روکنے کے لیے جاری کیے گئے متنازع صدارتی آرڈیننس کے خلاف جموں و کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام احتجاج کیا جارہا ہے، عوام نے آج ہی متنازع آرڈیننس واپس لینے کی ڈیڈلائن دی تھی۔ اس کے علاوہ حکومتی کمیٹی اور ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں میں مذاکرات بھی ہوئے جو نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں آزاد کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، احتجاج کی تازہ ترین صورتحال

مظفرآباد ڈویژن کے اضلاع نیلم ویلی اور جہلم ویلی سے قافلے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں، جن کی قیادت جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر کررہے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کی قیادت میں عوام نے آزاد کشمیر کو پاکستان سے ملانے انٹری پوائنٹس بند کردیے ہیں۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ متنازعہ صدارتی آرڈیننس کی واپسی کے ساتھ ساتھ اس قانون کے تحت گرفتار کیے گئے افراد کو فوری رہا کیا جائے۔

آج مظفرآباد میں مذاکرات کے دور کے بعد حکومتی وزرا نے کہاکہ مذاکرات کا عمل جاری ہے، اور جلد کوئی نتیجہ نکلے گا۔

یہ بھی پڑھیں مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما شوکت نواز میر نے کہا ہے کہ ہم کل مزید مشاورت کریں گے جس کے بعد اسمبلی کے گھیراؤ کی بھی کال دی جاسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں غیرقانونی غیرملکیوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی اداروں میں جھڑپیں

امریکا کا طیارہ بردار بحری بیڑا کیریبین روانہ، منشیات بردار کشتیوں کیخلاف کارروائیاں تیز

پاکستان اور ایران کا ریلوے تعاون بڑھانے اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق

پاکستانی نژادآسٹریلوی شہری پر پولیس تشدد اور رقم ہتھیانے کیخلاف تحقیقات کا آغاز

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

ویڈیو

سعودی عرب میں پاکستانی طلبا کے لیے کونسی اسکالرشپس دستیاب ہیں؟

کراچی میں کتنے کیمرے لگے ہیں، اگر کیمروں نے کام کرنا چھوڑ دیا تو چالان کیسے ہوگا؟

ٹی ایل پی پر پابندی، رضوی برادران مشکل میں، حیران کن شواہد سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

سوات کا فرمان علی خان جس نے جدہ میں اپنی جان دے کر 14 زندگیاں بچائیں

پولیس افسران کی خودکشی: اسباب، محرکات، سدباب

آو کہ کوئی خواب بُنیں کل کے واسطے