ورلڈ ٹور پر گامزن دنیا کا خوبصورت ترین اطالوی بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قطری بحری جہاز کی 36 سال بعد پاکستان آمد تاریخی سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
اطالوی تربیتی بحری جہاز ’امریگو ویسپوچی‘ 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچا ہے۔ اس کو دنیا کی خوبصورت ترین شپ کا درجہ حاصل ہے۔
پاکستان میں اٹلی کے سفیر، قونصل جنرل اور پاک بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ بحری جہاز کی آمد 2023 تا 2025 ورلڈ ٹور کا حصہ ہے۔
دورے کے دوران جہاز کے سینیئر افسران پاک بحریہ کے افسران سے ملاقات کریں گے اور عملے کو کراچی میں مختلف مقامات کادورہ بھی کرایا جائے گا۔
مزید پڑھیے: نئے بحری جہازوں کی شمولیت کی تقریب، پاک بحریہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار
امیریگو ویسکوچی 2 سال سے دنیا کا سفر کرتے ہوئے کراچی کی بندرگاہ پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں جدید ٹیکنالوجی کا حامل اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز کیوی یار 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس حنین کے پہلے سفر کا آغاز
اس بحری جہاز کو اطالوی ثقافت اور روایت کی علامت اور دنیا کے قدیم ترین اور خوبصورت ترین جہاز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ اس کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔
جہاز کے کیپٹن جوزف نے بتایا کہ وہ 6 بار کراچی کا دورہ کر چکے ہیں اور یہاں کے کھانے اور ثقافت سے بے حد لطف اندوز ہوئے۔














