مسجد نبوی میں زائرین و نمازیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، پچھلے ریکارڈ ٹوٹ گئے

جمعہ 14 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوں تو مسجد نبوی  میں دنیا بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ برس کے 12مہینے جاری رہتا ہے لیکن رمضان المبارک میں یہ تعداد معمول سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ اس سال زائرین اور نمازیوں کی اب تک کی تعداد تو پچھلے رمضان سے بھی 50 فیصد زائد ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امور حرمین شریفین کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا ہے کہ رمضان کریم کے پہلے دو عشروں کے دوران مسجد نبوی  تشریف لانے والے مرد و خواتین نمازیوں اور زائرین کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ اس مرتبہ کی تعداد میں گزشتہ سال کے رمضان کے ابتدائی دو عشروں کے مقابلے میں 49 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ محرم الحرام کے مہینے کے آغاز سے اب تک مسجد نبوی میں آنے والے نمازیوں کی کل تعداد 16 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

شیخ سدیس نے کہا کہ مسجد نبوی کے امور کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے اپنے آپریشنل پلان کے ذریعے مسجد نبوی کو تیار کیا ہے اور ہر وہ چیز فراہم کی ہے جس سے نمازیوں اور زائرین کو سکون ملے اور عبادات کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

انہوں نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی توجہ کے باعث ضیوف الرحمن کے لیے بہترین حالات پیدا کرنے کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔

مسجد نبوی میں 700 خواتین کے اعتکاف میں بیٹھنے کے انتظامات

مسجد نبوی میں اسٹریٹجک پلاننگ کی اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری فایزہ المزینی نے بتایا ہے کہ 700 خواتین مسجد نبوی میں اعتکاف کر سکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ موبائیل ایپ ’زائرون‘ کے ذریعے اعتکاف کے لیے درخواستوں کی وصولی اور اجازت نامے جاری کیے جاتے ہیں۔

المزینی نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد سے کئی ماہ قبل آپریشنل تیاری شروع کردی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آخری عشرہ کے دوران مسجد نبوی میں سال بھر سے زیادہ زائرین اور نمازی موجود ہوتے ہیں اور مسجد کا اندرونی حصہ، صحن ، چھت اور اس کی گزرگاہیں نماز کے دوران نمازیوں سے بھر جاتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آئیے لندن کا بہترین چہرہ دکھائیں‘، میئر صادق خان نے لیسٹر اسکوائر میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا

پریماداسا اسٹیڈیم میں پاکستان نے اب تک کتنے ٹی20 میچز کھیلے اور نتائج کیا رہے؟

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران میں نظام کی تبدیلی کا اشارہ، ایک اور بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں بھیجنے کا اعلان

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کا بھرپور ٹریننگ سیشن

دہلی یونیورسٹی میں اختلاف کی قیمت؟ ایک واقعہ، کئی سوالات

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟