وی پی این نہیں، اس کا غلط استعمال غیر شرعی اور غیرقانونی ہے، راغب نعیمی

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ وی پی این غیرشرعی یا غیرقانونی نہیں، اس کا غلط استعمال غیرشرعی ہے۔

نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے علامہ راغب نعینی نے کہا کہ وی پی این کا استعمال غیرقانونی اور غیراخلاقی ویڈیوز پر غیرشرعی ہوگا، وی پی این توہین مذہب یا توہین رسالت کا ذریعہ بنے تو وہ غیرشرعی اور غیرقانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کا استعمال غیرشرعی، بند کرنا حکومت کا اختیار ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ مدارس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے ثبوت ہوں تو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، ایسے مدارس کے منتظم اعلیٰ اور مینیجرز کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہیومن بے بے ملک کی خرید و فروخت جائز نہیں، جنس کا ابہام دور کرنے کے لیے مناسب سرجری کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وی پی این کا استعمال غیرشرعی قرار دینے پر رانا ثنااللہ راغب نعیمی کے خلاف بول پڑے

راغب نعیمی نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایسے لوگوں کو ٹرانس جینڈر ڈیکلیئر نہ کریں جو ٹھیک ہوسکتے ہیں، ہم خلع کے قانون کو بھی دیکھ رہے ہیں، خلع کے بجائے تنسیخ نکاح کی جانب دیکھیں جس میں مرد کی مرضی کی ضرورت نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی کے بجائے یونین کونسل سے اجازت لی جائے، جہیز کو ایک تولہ سونا تک محدود کرنے کا قانون بنانے کی سفارش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی شوہر کے ساتھ شادی ختم کرسکتی ہے، سپریم کورٹ

علامہ راغب نعیمی نے کہا کہ آرٹیکل 19 ہمیں 5 چیزوں کے تابع رہ کر آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے، اسلام کی عظمت، ملکی سالمیت، لوگوں میں انتشار بنہ پھیلایا جائے، ان اصولوں کے تابع رہنا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایک شہر جو دل میں اتر گیا

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی: چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس کے لیے 3 سرکاری گاڑیوں کی اجازت

برازیل کی معروف فٹبالر نے اسلام قبول کرلیا، عمرے کی ویڈیو بھی شیئر کردی

آئی ایم ایف وفدمعاشی جائزے کے لیے 25 فروری کو پاکستان آئے گا، اصلاحات کی تعریف

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟