جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس، بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکج پیش کرے گی۔

عدالتی اصلاحات پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت گوادر میں اجلاس ہوا، جس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس منصورعلی شاہ کے ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار پرتحفظات، جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ دیا

سپریم کورٹ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق اصلاحی نظام سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے لیے ذیلی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق ذیلی کمیٹی مختلف جیلوں کا دورہ کرے گی، کمیٹی نظام کو بہتر بنانے کے مقصد سے اصلاحات کا ایک جامع پیکج پیش کرے گی۔

اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس ہاشم خان کاکڑ بھی شریک ہوئے، مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس عبداللہ بلوچ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp