مدینہ منورہ دنیا کے 100 بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل

پیر 9 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ کو عالمی معیار کے سیاحتی مقامات کی درجہ بندی میں 2024 کے لیے 100 بہترین سیاحتی مقامات میں شمار کیا گیا ہے۔ عالمی سطح پر مدینہ منورہ کا نمبر 88، مشرقِ وسطیٰ میں 7، عرب ممالک میں 6، اور خلیجی ممالک میں 5 ہے، جبکہ سعودی عرب میں یہ پہلے نمبر پر ہے۔

یہ درجہ بندی یورو مانیٹر انٹرنیشنل کے ایک جامع رپورٹ کے مطابق کی گئی ہے، جس نے 55 مختلف معیارات پر دنیا بھر کے 210 شہروں کا تجزیہ کیا۔ ان معیارات میں اقتصادی اور تجارتی کارکردگی، سیاحتی انفراسٹرکچر، سیاحتی کارکردگی، صحت اور سلامتی، پائیداری اور سیاحتی پالیسیاں شامل ہیں۔

مدینہ منورہ کی اس کامیابی کا سہرا مقامی حکام کی کوششوں کو جاتا ہے جنہوں نے زائرین کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے۔ ان اقدامات میں سیاحتی خدمات کا فروغ، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اور انفراسٹرکچر میں بہتری شامل ہیں۔

یہ کامیابی مدینہ منورہ کو بین الاقوامی سطح پر ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر مزید مستحکم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp