پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، اسد قیصر کی راہداری ضمانت منظور

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے رکن عاطف خان کے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں وارنٹ گرفتاری معطل کردیے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن نے عاطف خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عاطف خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بدنیتی پر مبنی کیس بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو عاطف خان کی گرفتاری سے روک دیا  اور ان کے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیے۔

خیال رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے عاطف خان کو کال آف نوٹس دیا تھا اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ: عمر ایوب اور فیصل امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی 3 مقدمات میں راہداری ضمانت  بھی منظور کرلی ہے۔

پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اسد قیصر کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی 31 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کی۔ عدالت نے اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کی پولیس کو ان کی گرفتاری سے بھی روک دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp