حیدرآباد: پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار پی ٹی آئی یوسی چیئرمین عدالتی حکم پر رہا

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حیدرآباد کی ایک مقامی عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوسی چیئرمین کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد کی جانب سے سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 12 کی عدالت میں پی ٹی آئی کے یوسی چیئرمین شکیب قائم خانی کو پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

اس موقع پرشکیب قائم خانی کے وکیل نے 63 سی آرپی سی کے تحت درج مقدمہ ڈسچارج کرنے کی درخواست دائرکرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم پر جھوٹ پرمبنی کیس درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو رہا کردیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم نے 6 دسمبر کو شکیب قائم خانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرکے 7 دسمبر کو گرفتار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp