کورین خاتون کی پنجابی بولنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے،ویڈیو میں کورین خاتون کو روانی سے پنجابی بولتے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔
ایک لڑکے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ ’دیسی کورین‘ سے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اسے اور اس کی کورین ماں کو پنجابی بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں انگریزی میں لکھا تھا کہ’اگر میری والدہ پنجابی بول سکتی ہیں تو آپ بھی بول سکتے ہیں‘
اس ویڈیو میں لڑکا اپنی ماں سے پوچھتا ہے ’اماں آپ کو پنجابی آتی ہے؟‘تو اس کی کورین ماں سر ہلاتے ہوئے پنجابی زبان میں کہتی ہے کہ ’ہاں آنندی اے‘(ہاں آتی ہے)۔
لڑکا کہتا ہے کچھ بول کے دکھاؤ۔ پھرلڑکےکی ماں کچھ سوچنے لگ جاتی ہے تو لڑکا پنجابی میں کہتا ہے ’نہیں آندی توانوں‘(نہیں آتی آپ کو)۔
پھر لڑکا انگریزی میں پوچھتا ہے کہ اماں! آپ کی پسندیدہ فلم کون سی ہے؟ لڑکا ایک پنجابی فلم کا نام لیتا ہے’کیری آن جٹا‘(Carry on jatta)۔
خاتون کہتی ہیں:’نہیں وہ نہیں ہے، مجھے یاد نہیں ہے کیا تھا؟ پھر اچانک سے بولتی ہے۔۔۔۔ ’ پردیسی پردیسی جانا نہیں‘۔
پسندیدہ فلم کا نام پوچھے جانے کے بعد لڑکا پنجابی میں گانا گاتا ہے اور کہتا ہے کہ اسے مکمل کریں۔ ’ سانوں نہر والے پُل تے بلا کے تے سونا ماہی‘
لڑکا گانے کی اتنی ہی لائن گاتا ہے تو اس کی کورین ماں کہتی ہے’ کیتھے رہ گیا‘
View this post on Instagram
انسٹا گرام پر شئیر کی گئی اس ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں دیکھا جا چکا ہے۔
ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’کورین نے پنجابی کیسے سیکھی؟ مجھے توکورین نہیں آتی‘۔
اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ ان پنجابیوں سے بہتر پنجابی بول رہی ہیں جنہیں میں جانتا ہوں‘۔