سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات نہ کیے تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کا اعلان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوگا، جے یو آئی
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور مذاکرات کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیجہ خیز مذاکرات تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سول نافرمانی تحریک کیا ہوتی ہے، کیا یہ مؤثر طریقہ احتجاج ہے؟
واضح رہے کہ شوکت یوسفزئی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے سے خود پی ٹی آئی میں یکسوئی نظر نہیں آرہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے نجی ٹیلیویژن سے گفتگو میں کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کا سب سے زیادہ نقصان خود پی ٹی آئی کو ہوگا۔