بجلی کی تقسیم کاری کے نظام میں بہتری کے لیے 20 کروڑ ڈالر قرض منظور

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں بجلی تقسیم کرنے کے فرسودہ نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک 20کروڑ ڈالر بطور قرض منظور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: 1200 مظاہرین گرڈ اسٹیشن میں داخل، زبردستی فیڈرز چالو کروا لیے

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی قابل اعتماد تقسیم کاری کے لیے 20 کروڑ ڈالرز قرض دیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق رقم سے لیسکو، میپکو اور سیپکوکے انفرا اسٹرکچرمیں بہتری لائی جائے گی، جس کے نتیجے میں بجلی کے ترسیلی نقصانات کم کرنے اور انفرا اسٹرکچربہتربنانے میں مددملےگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی بڑھتی ہوئی بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبے کے تحت 3 لاکھ 32 ہزار ایڈوانس میٹر لگائے جائیں گے جس سےڈسکوز کو اصل وقت میں بجلی کے استعمال اور گرڈ کارکردگی کا ڈیٹا میسر ہوگا جب کہ منصوبے سے تینوں ڈسکوزکی آن لائن ٹرانسفارمر مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق قرض سے سیپکو کے 66 کلو واٹ کے 4 گرڈ اسٹیشنز کو 132کلو واٹ پر منتقل کیاجائےگا۔

اس کے علاوہ لیسکومیں 25 گرڈ اسٹیشنز کو جدید بنایا جائے گا، جب کہ تقسیم کا نظام اپ گریڈ کرنے سے نقصانات میں کمی اور بل وصولی میں اضافہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp