پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3100 روپے اضافے کے بعد 280500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2658 روپے اضافے کے بعد 240484 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 220443 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 31 ڈالر اضافے کے بعد 2693 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔