پاکستان کی معروف اور باصلاحیت ماڈل، اداکارہ اور ٹی وی میزبان مریم نفیس جو اپنے بیانات کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں، انہوں نے ایک شو میں اپنی پھوپھو سے اظہارِ نفرت کردیا۔
مریم نفیس نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ ’گرلز اونلی ‘ نامی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ پروگرام کے دوران میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ اگر انہیں اپنے والدین یا دادا، دادی کو کینسل کلچر سمجھانا ہو تو وہ کیا کریں گی؟ جس پر مریم نفیس نے کہا کہ وہ والدین کو کہیں گی کہ انہیں اپنی پھوپھو کے گھر نہیں جانا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی عوام اخلاقی طور پر کرپٹ اور جھوٹی ہے، اداکارہ مریم نفیس
اداکارہ نے بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی پھوپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن ان کی نہیں ہیں اور وہ اپنی پھوپھو کے ساتھ مسائل کو حل نہیں کرناچاہتیں۔
View this post on Instagram
میزبان دنانیر مبین نے ایک سوال میں مریم نفیس کو اپنے دیرینہ دوست عثمان خالد بٹ اور اور شوہر امان احمد میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ کسی ایک کا انتخاب ان کے لیے ممکن نہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوہر کو منتخب کریں گی تو عثمان خالد بٹ ان سے ناراض ہوجائیں گے اور اگر انہیں منتخب کرتی ہیں تو شوہر ان سے خفا ہوجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اتنے لوگوں کے سامنے دکاندار کیسے لڑکیوں کو ہراساں کرسکتا ہے؟‘، مریم نفیس کو لڑکیوں کا دفاع مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ مریم نفیس پاکستان کی ایک خوبصورت، نوجوان اور باصلاحیت ماڈل، اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن ہیں، جو اب تک کئی قابل ذکر ٹیلی ویژن سیریلز جیسے کہ یقین کا سفر، عشق جلیبی، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے اور نیم میں نظر آچکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 1 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔














