سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان سے متعلق کی گئی گفتگو میں کہا کہ اگر عمران خان اپنی جان سے ہاتھ نہیں دھونا چاہتے تو انہیں بشریٰ بی بی کو طلاق دینا ہوگی۔
فیصل واوڈا کے اس بیان پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا، ایک صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے ایسا کیا کر دیا ہے جو ٹاؤٹ اس کو زبردستی طلاق دلوانے کے پیغامات پہنچا رہے ہیں؟
عمران خان نے اگر اپنی جان بچانی ہے تو بشری بی بی کو طلاق دینا ہو گی۔ فیصل واوڈا
یہاں سوال یہ ہے کہ بُشریٰ بی بی نے ایسا کیا کر دیا جو ٹاؤٹ اُس کو زبردستی طلاق دلوانے کے پیغامات پہنچا رہے ہیں؟؟؟ pic.twitter.com/cYOmpQ8oUU
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) December 11, 2024
صحافی سحرش مان نے لکھا کہ پہلے عمران خان سے معافی چاہیے تھی، اب ان سے طلاق چاہیے لیکن سوال پیدا ہوتا ہے معافی تو 9 مئی کے لیے چاہیے طلاق کیوں چاہیے؟
پہلے عمران خان سے معافی چاہیے تھی اب اس سے طلاق چاہئے ہے ۔۔ لیکن سوال پیدا ہوتا ہے معافی تو نو مئی کے لیے چاہئے ۔ طلاق کیوں چاہیے ؟ pic.twitter.com/xueHqKuD6J
— Sehrish Maan (@SMunirMaan) December 11, 2024
صحافی طارق متین لکھتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگو سے عمران خان طلاق دو تک۔ یہ باؤلے پن کی انتہا ہے۔
عمران خان معافی مانگو سے عمران خان طلاق دو تک ۔ باؤلے پن کی انتہا pic.twitter.com/vMYAPgLxcS
— Tariq Mateen (@tariqmateen) December 11, 2024
خرم اقبال لکھتے ہیں کہ اب نوبت گھر تڑوانے تک پہنچ گئی ہے۔ طلاق کے لفظ سے عرش کانپ اُٹھتا ہے اور یہ کتنی آسانی سے کُھلے عام اِس بات پر اُکسا رہے ہیں کہ بشریٰ بی بی کو طلاق دی جائے۔
نوبت گھر تُڑوانے تک پہنچ گئی، طلاق کے لفظ سے عرش کانپ اُٹھتا ہے اور یہ کتنی آسانی سے کُھلے عام اِس بات پر اُکسا رہے ہیں۔۔!! https://t.co/mjrjXqGJb3
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 11, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ کل کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ عمران خان کو جان بچانی ہے تو فلاں سے شادی کرنا ہوگی، یہ کیا گھٹیا سیاست چل رہی ہے۔
کل کو یہ بھی کہہ سکتے ہیں عمران خان کو جان بچانی ہے تو فلاں سے شادی کرنا ہوگی، یہ کیا گھٹیا سیاست چل رہی ہے https://t.co/HRwmWQvtt1
— Saeed Baloch (@saeedimrankhan) December 11, 2024
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فیصل واوڈا نے بشریٰ بی بی سے متعلق بات کی ہو بلکہ اس سے قبل بھی وہ ایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کی زندگی کے لیے بہت فکرمند ہیں، ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔ اگر عمران خان کو بچانا ہے تو بشریٰ بی بی سے جان چھڑانا ہوگی۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب تک بشریٰ بی بی ساتھ ہیں عمران خان کی نہ سیاست ہوگی اور نہ آزادی۔ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی لاش پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔