اطالوی حکومت نے غیرملکی طلبا اور 90 دن سے زائد قیام کے لیے طویل مدتی ویزا (ڈی ویزا) کے لیے درخواست دہندگان کے لیے ویزا کے ضوابط میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 جنوری 2025 سے درخواست دہندگان کو اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اطالوی قونصل خانوں میں جاکراپنی انگلیوں کے نشانات جمع کروانے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹلی اور پاکستا نی تھنک ٹینکس کے درمیان عالمی قوانین میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط
نئی پالیسی کے نتیجے میں بہت سے امریکی اداروں کی جانب سے ویزا درخواستوں کو تیز کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے ’بیچ پروسیسنگ‘ کے آپشن کو ختم کردیا جائے گا۔
بڑھتی ہوئی لاگت اور تاخیر پر تشویش
NAFSA میں پبلک پالیسی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جل ایلن مرے نے پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دور دراز علاقوں سے قونصل خانے آنے والے طلبہ پر اضافی اخراجات کا بوجھ پڑے گا۔
مزید پڑھیے: پاکستانی طالب علم اٹلی میں مفت اسکالرشپ اور لاکھوں روپے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟
فورم آن ایجوکیشن ابروڈ کی سی ای او میلیسا ٹوریس نے امریکی طلبا کے لیے حصول تعلیم کی منزل کے طور پر اٹلی کی مقبولیت کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اٹلی کا انتخاب کرنے والے امریکی طلبا کی تعداد میں گزشتہ سال میں 37 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ بڑھتے ہوئے اخراجات اور انتظامی رکاوٹیں طلبا کو اٹلی میں سمسٹر کے طویل پروگراموں میں شرکت سے روک سکتی ہیں۔
نئے قوانین غیرملکی طلبا میں مایوسی کو بڑھا سکتے ہیں اور یہ اقدامات غیر ملکی طلبہ کو اٹلی کا انتخاب کرنے سے روک سکتے ہیں۔