ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے حکومتی کوششیں تیز

بدھ 11 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایس آئی ایف سی کی سہولتکاری سے  ملک میں سرمایہ کاری کے  فروغ کے لیے حکومتی کاوشیں تیز ہوگئی ہیں۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی  کے  11ویں اجلاس  میں معاشی پیشرفت سمیت اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیدی

وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر متعلقہ وفاقی وزرا، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز، اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی

اجلاس میں کمیٹی  کا عالمی کنسلٹنٹس کے ذریعے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور  سرمایہ کاری کے  فرو غ کے لیے منصوبے بھی اجلاس میں پیش کیے گئے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے تمام متعلقہ  وزارتوں کو پیشرفت تیز کرنے کی ہدایت کی، جبکہ متعلقہ شعبوں کے امور پر اتفاق رائے اور نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟