زرداری، نواز اور گیلانی کی توشہ خانہ کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا مسترد

جمعرات 12 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

احتساب عدالت اسلام آباد نے دوسابق وزرائے اعظم اور موجودہ صدر پاکستان سمیت دیگر افراد کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا ریفرنس ایف آئی اے کو بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر 3 کی جج عابدہ سجاد نے موجودہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی توشہ خانہ کی گاڑیوں کے کیس ایف آئی اے کو بھجوانے کی استدعا کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ 2 کیس میں رہائی کا حکم، کیا عمران خان جیل سے باہر آسکیں گے؟

احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)  کو بھیجنے کی استدعا مسترد کردی ہے۔

جج عابدہ سجاد نے نیب کی جانب سے کیس ایف آئی اے عدالت بھیجنے کی استدعا پیش نظر رکھتے ہوئے، یہ ریفرنس ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل کو بھیج دیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال  نومبر  میں ہونے والی سماعت پر نیب نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ کیس اب نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہٰذا ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس: ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست، بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری

توشہ خانہ ریفرنس

نیب کیا جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے مطابق موجودہ صدر پاکستان آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم نوازشریف اور سابق وزیر یوسف رضا گیلانی پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے۔

اس ریفرنس نامزد دیگر ملزمان میں اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید اور خواجہ عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک دہشتگردی سے متعلق افغان علما کا اعلامیہ: مولانا طاہر اشرفی کا خیرمقدم

تھائی لینڈ میں وزیر اعظم نے پارلیمان تحلیل کر دی، جلد انتخابات کا اعلان

نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان

پاکستان کی سوشل میڈیا کمپنیوں کو دہشتگردانہ کونٹینٹ روکنے کے لیے حتمی وارننگ

اسکائی ڈائیور ہوا میں معلق، جہاز کے ونگ سے پھنسنے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں